میں کیوں نہیں پڑھ سکتا؟

آج کل تو کتابیں بہت سستی مل جاتی ہیں مگر پہلے زمانے میں یہ بات نہ تھی۔ فقط بڑے بڑے گھرانوں میں کتابیں ہوا کرتی تھیں ۔ کیونکہ ہاتھ سے لکھے جانے کے باعث قیمتیں بہت زیادہ ہوتی تھیں ۔

urdu Story

ایک بادشاہ کے پاس چند کتابیں پڑی تھیں۔ جن میں لکھائی کے علاوہ جگہ جگہ خُوب صورتی کے لیے تصویریں بھی بنی ہوئی تھیں۔ ایک دن ملکہ کتابیں دیکھ رہی تھی اور اُس کے چاروں چھوٹے بیٹے بھی بیٹھے تھے ۔

اُنھوں نے کہا ۔ امی جان ! یہ کتابیں ہمیں بھی دکھاؤ۔ ماں نے کتابیں دکھائیں تو تین بیٹے صرف تصویروں کو دیکھ کر خوشی کے ساتھ ورق پلٹتے رہے مگر چھوٹے لڑکے نے کہا ۔ ان میں لکھا کیا ہے ؟ملکہ نے کہا ۔ بیٹیا ! اِس میں ہمارے ملک کی جنگی کہانیاں لکھی ہیں ۔چھوٹے بچے نے کہا ۔ میں انہیں کیوں

نہیں پڑھ سکتا ؟ملکہ نے فرمایا ۔ بیٹا ! لکھی ہوئی چیزیں صرف علم والے ہی پڑھ سکتے ہیں اور علم محنت سے آتا ہے۔

urdu story

لڑکے نے جواب دیا۔ تو میں ضرور پڑھوں گا۔ ملکہ نے کہا ۔ “جب تم پڑھ لو گے تو جو کتاب چاہو گے میں خوشی سے نے تمھیں دے ے دیا کروں گی۔ شہزادے نے محنت کرنی شروع کی تو تھوڑی ہی مدت میں کتابیں پڑھنے اور خط لکھنے لگا ۔ جس پر ماں نے بھی اپنا سارا کتب خانه راسی چھوٹے لڑکے کو دے دیا۔ یہ شہزادہ الفرد اعظم تھا جو انگریزوں میں ایک مشہور عالم بادشاہ گزرا ہے۔

Visit urduquotatoins.com for reading below content.

More Stories are as Below

چار سال کا بُوڑھا

صفائی نصف ایمان ہے

کام کرنے کی برکت

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *